Coriander Seed Benefits



Coriander Seed Benefits

Coriander (Dhaniya) is an essential part of our daily diet, it is also used in the form of leaves in food and is also used in seed forums.

But coriander seeds not only serve to enhance the taste and aroma of food, but they also have numerous benefits that you will surely be surprised to learn.

Let's see

Decrease in cholesterol


Coriander seeds contain linoleic acid, oleic acid, palmitic acid and ascorbic acid, all of these acids being very helpful in reducing blood cholesterol, while also lowering cholesterol from the human body's arteries and vessels. In addition, these seeds are very beneficial for people with heart disease.

Useful for dermatitis


Coriander seeds are also very useful for skin diseases as they are anti-oxidant and anti-fungal, using them can relieve many skin diseases such as dryness, eczema and fungal.

Anti allergy


Coriander seeds also have a feature that they are anti-allergic, while direct use of coriander oil in areas where the symptoms of allergy appear on the body is beneficial, while these oils can cause inflammation on the affected part of the allergy. I also rest.

Health of women


Human bones are made of calcium and they need calcium for solidification, the largest source of which is pure milk, but coriander seeds also contain a significant amount of calcium, women who have bone diseases such as osteoporosis. They should include the use of gluten in their diet.

Protect the eyes


Vitamins A, Vitamin C and minerals are found in cornea, which is very helpful in various eye diseases. Our eyes often get tired due to overwork. Acne relaxes the eyes by reducing the effects of fatigue, So make it an integral part of your daily diet.

Note This post is for general information only







Urdu

دھنیا ہماری روزمرہ کی غذاکا لازمی حصہ ہے اسے کھانے میں پتوں کی شکل میں بھی ا ستعمال کیا جاتا ہے اور بیجوں کی فورم میں بھی ڈالا جاتا ہے۔

لیکن دھنیے کے ننھے بیج صرف کھانے کا مزہ اور خوشبو بڑھانے کے کام نہیں آتے بلکہ ان کے بے شمار فوائد بھی ہیں جنہیں جان کر آپ یقیناً حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے۔

آئیے دیکھتے ہیں

٭کولیسٹرول میں کمی

دھنیے کے بیجوں میں لینولک ایسیڈ ،اولک ایسیڈ،پالمیٹک ایسیڈ اور ایسکوربک ایسیڈپایا جاتا ہے،یہ تمام ایسیڈز خون میں بڑھے ہوئے کولیسٹرول کو کم کرنے میں بیحد مددگار ثابت ہوتے ہیں ،جبکہ یہ انسانی جسم کی شریانوں اور وریدوں سے بھی خراب کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں ،اس کے علاوہ دل کے مریض افراد کے لیے یہ بیج بہت ہی فائدے مند ہیں۔

٭جلد کے امراض کے لیے مفید

دھنیے کے بیج اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی فنگل ہونے کے ساتھ جلدی امراض کے لیے بھی بہت مفید ہوتے ہیں،انہیں استعمال کرنے سے جلد کی بہت سی بیماریاں جیسے خشکی،ایگزیما اور فنگل وغیرہ سے چھٹکارہ مل جاتا ہے۔

٭اینٹی ایلرجی

دھنیے کے بیجوں کی ایک خاصیت یہ بھی ہوتی ہے کہ یہ اینٹی ایلرجی ہوتے ہیں ،جبکہ جسم پر جس جگہ ایلرجی کی علامات ظاہر ہوں وہاں دھنیے کا تیل براہ راست لگانے سے فائدہ ہوتا ہے،جبکہ یہ تیل ایلرجی سے متاثرہ حصے پر ہونے والی سوزش میں بھی آرام دیتا ہے۔

٭ہڈیوں کی صحت یابی

انسانی ہڈیاں کیلشئم سے بنی ہیں اور انہیں مضبوطی کے لیے کیلشئم ہی کی ضرورت ہوتی ہے جس کا سب سےبڑا ذریعہ خالص دودھ ہے ،لیکن دھنیے کے بیجوں میں بھی خاصی مقدار میں کیلشئم موجود ہوتا ہے،وہ خواتین جو ہڈیوں کی بیماریوں جیسے اوسٹیو پوروسس وغیرہ کا شکار ہیں انہیں چاہئے اپنی غذا میں دھنیے کا استعمال لازمی شامل کریں۔

٭آنکھوں کی حفاظت

دھنیے میں وٹامن اے،وٹامن سی اور منرلز پائے جاتے ہیں جو آنکھوں کے مختلف امراض میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں ،ہماری آنکھیں اکثر زیادہ کام کرنے سے باعث تھکن کا شکار ہوجاتی ہیں دھنیا تھکن کے اثرات کو کم کرکے آنکھوں کو آرام پہنچاتا ہے ،لہٰذا اسے اپنی روزمرہ کی غذا کا لازمی حصہ بنالیں۔


نوٹ یہ تحریر محض عام معلومات عامہ کے لیے ہے





Comments